شدید طبعیت خرابی کے باعث معروف اداکارہ کا بڑا آپریشن، حالت اب کیسی ہے؟

ہماری ویب  |  Dec 31, 2020

رواں سال کسی کے لئے اچھا رہا تو کسی کے لئے برا تاہم بھارت کی معروف اداکارہ 'شروتی سیٹھ' نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بڑا آپریشن ہوا ہے۔

شروتی سیٹھ کے مطابق انہیں ایمرجنسی آپریشن کے باعث سال کے آخر کی تمام سرگرمیوں کو اچانک ختم کرنا پڑا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں شروتی نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر آنکھیں بند کیے لیٹی ہیں۔ کیپشن میں اداکارہ نے تحریر کیا کہ ''سال 2020 نے آخری لمحات میں انہیں اور ان کی فیملی کو بڑا جھٹکا دیا اور ہنگامی سرجری کے باعث انہیں کرسمس اور سال نو کی تمام تر مصروفیات ختم کرنا پڑی ہیں''۔

شروتی نے اپنی بیماری کے حوالے سے تو نہیں بتایا البتہ انہوں نے اسپتال کی زندگی اور وہاں رہ کر پیش آنے والی مشکلات تفصیل سے شئیر کیں اور بتایا کہ ''وہ ہنگامی آپریشن کے باعث صحت کے سنگین مسئلے سے دوچار ہونے سے بچ گئی ہیں''۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ''میں ہمیشہ اپنی صحت کے حوالے سے لاپرواہی برتتی تھی لیکن موجودہ صورت حال نے سبق سکھایا کہ اپنی صحت پر کبھی سمجھوتا نہیں کرنا چاہیے اور بالکل بھی لاپرواہ نہیں ہونا چاہیے''۔

ان کی پوسٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد نے دعائیں دیں جبکہ شوبز سے وابستہ افراد نے بھی ان کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More