رواں سال اپنے اختتام کو ہے، اگر ہم بات کریں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی تو سال 2020 ڈراموں کے لیے ایک بہترین سال ثابت ہوا۔ لاک ڈاؤن کے دوران ناظرین نے ٹی وی پر کئی سبق آزمودہ ڈراموں کو دیکھا جن میں الف، عہدِ وفا اور ثبات سرِفہرست ہیں۔
اس سال بہت سے ڈرامے مقبول ہوئے جو روایتی ساس بہو کے جھگڑوں سے کچھ مختلف تھے اور اُن میں معاشرے کے دیگر پہلوؤں کو موضوع بنایا گیا تھا۔ ناظرین نے ناصرف ڈراموں کے کرداروں کی بلکہ ادا کیے گئے ہر ڈائیلاگ کی خوب تعریف کی۔
آئیے آپ کو بتاتے ہین اس سال پاکستانی ڈراموں میں کہے جانے والے بہترین ڈائیلاگز کون سے اور کس ڈرامے کے تھے؟
٭ شہرت کی بلندیوں کو چھونے والا معروف ڈرامہ 'الف' کا ڈائیلاگ:
''یہ آزمائشیں اسی لیے تو آتی ہیں اللّٰہ تعالیٰ کا نام لکھنے میں مجھ سے کوئی نہ کوئی کوتاہی یا بے ادبی تو ضرور ہوئی ہوگی، میرے بعد اس خاندان میں اللّٰہ تعالیٰ کا نام لکھنے والا کوئی نہیں رہے گا یہ بات کا غم ہے''۔
٭ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو' کے ڈائیلاگز:
1) ''ایک دوسرے کو ٹوٹ کر چاہا تھا، ایک دوسرے سے مل بانٹ کر زندگی کو جیا ہے ہم نے، کبھی سوچا ہی نہیں کہ تنخواہ کم اور خواہش زیادہ ہیں، میں نے تو کبھی سوچا ہی نہیں تھا، جب دیکھتا تھا کہ لوگوں کے پاس پیسہ ہے ، گاڑی ہے، بنگلہ ہے ، بزنس ہے تو ڈٹ کر کہتا تھا میرے پاس تم ہو... اور تم پاس ہو تو مجھے کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے''۔
2) ''مرد عورت کا رشتہ بھی عجیب ہوتا ہے، وہ نظر بھر کے دیکھتی رہے تو خدا کر دیتی ہے اور نظر پھیر لے تو خدا سے جدا کر دیتی ہے''۔
٭ سپر ہٹ ڈرامہ سیریل 'عہد وفا' کا ڈائیلاگ:
''وقت اپنی رفتار سے چلتا ہے تم اس کی اسپیڈ بڑھا نہیں سکتے اور نہ کم کرسکتے ہو، ابھی تو تم پاس آؤٹ ہوئے ہو ابھی وہ وقت نہیں ہے کہ تم اُس کے لیے کچھ کر سکو ابھی تو عشق کے بہت سے امتحان باقی ہیں اور ان امتحانوں میں چیٹنگ نہیں کرسکتے اور نہ جلد بازی، جلد بازی کی تو بہت سے جواب خراب بھی ہوسکتے ہیں اور غلط بھی ہوسکتے ہیں، انشاءاللّٰہ سب کچھ ٹھیک ہوگا''۔
٭ مشہور ترین ڈرامہ سیریل 'ثبات' میں حسن (امیر گیلانی) کا ڈائیلاگ:
''ہم ایک ہی شہر میں رہیں گے لیکن ایک دوسرے سے مل نہیں پائیں گے، ایک دوسرے کو دیکھ سکیں گے لیکن کسی اور کے ساتھ، میں تمہیں کسی اور کے ساتھ نہیں دیکھ پاؤں گا''۔
٭ ڈرامہ کشف میں 'کشف' (حرا مانی) کا ڈائیلاگ:
''انسان کے اختیار میں تو کچھ بھی نہیں یا اللّٰہ... میرا ایمان ہے کامیابی، خوشی، سکھ، شفاء، اولاد، زندگی، موت صرف تو ہی عطا کرتا ہے، یہ سب جاننے کے باوجود یہ لوگ مجھ سے اُمیدیں لگا کر بیٹھ گئے ہیں یا میرے رب تو ہم سب کو ہدایت کا راستہ دکھا''۔
ان میں سے آپ کا پسندیدہ ڈائیلاگ کون سا تھا؟ اپنی رائے سے ہمیں آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔