پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے مرحوم والد کے لیے جزبات بھرا پیغام دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے سارہ خان کے والد کی وفات ہوئی جس کے بعد اب سارہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مرحوم والد کے لیے جذباتی پیغام شئیر کرتے ہوئے مداحوں سے انہیں دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کی۔
سارہ خان نے والد کی یاد میں فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں ایک حسین وادی میں والدین اپنے بچوں کے ہمراہ خوشی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے قرآنی آیت تحریر کی جس کا اردو ترجمہ یہ ہے کہ یا اللہ پاک میرے والدین پر رحم فرما جیسا انہوں نے میرے ساتھ بچپن میں رحم کیا۔
سارہ خان نے والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس دن کا انتظار نہیں کرسکتی کہ جب ہم انشا اللہ دوبارہ ایک ساتھ ہوں گے۔
اداکارہ نے اپنے پرستاروں سے درخواست ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم میرے والدین کو اپنی دعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔