جو میری چیز ڈھونڈ دے گا میں اسے پانچ لاکھ دوں گی۔۔۔۔ ان مشہور شخصیات کی کون سی قیمتی چیزیں کھوئیں؟

ہماری ویب  |  Dec 26, 2020

ہم میں سے کسی کی کوئی قمیتی چیز گھوم ہو جاتی ہے تو سارا دن ٹینشن میں گزرتا ہے اور دعائیں مانگتے ہیں کہ چیز صحیح سلامت واپس مل جائے۔ اسی طرح شوبز شخصیات ہوں یا پھر کوئی بہت ہی مشہور اسپورٹس کا کھلاڑی جب ان کی کوئی قیمتی چیز گھوم ہوجائے تو یہ لوگ کیا کرتے ہیں؟

آج ہم ان مشہور شخصیات کے کا ذکر کریں گے جو دوران سفر اپنی قیمتی چیزوں سے محروم ہوئے اور انہوں نے پھر کیا کیا۔

1- وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری فاسٹ باؤلر اپنی عمدہ باؤلنگ کے ذریعے سب ہی کو پریشانی میں مبتلا کردیتے تھے لیکن رواں سال کے آغاز میں ان کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے وہ پریشانی میں مبتلا ہوگئے تھے۔ ہوا یہ تھا کہ وسیم اکرم نجی ایئرلائن پر سفر کرتے ہوئے اپنی قیمتی گھڑی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام لکھا کہ کراچی سے دبئی جانے والی پرواز کے دوران ان کی گھڑی کھو گئی ہے، ایئرپورٹ پر متعلقہ کاؤنٹرز سے بھی رابطہ کرنے پر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ سابق کپتان نے گھڑی کو خاندان کا وراثتی تحفہ قرار دیتے ہوئے اس کی اپنی زندگی میں اہمیت بھی اجاگر کرنے کی کوشش کی تھی۔

2- جوہی چاولہ

بھارتی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ بھی اپنی ایک قیتمی چیز کھو بیٹھی تھیں۔ بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کا ایک جھمکا ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسی ماہ گم ہوا جس پر انہوں نے ایسا کام کر ڈالا کہ سوشل میڈیا صارفین نے ان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹائمز کے مطابق جوہی چاولہ نے اپنا جھمکا گم ہونے پر خود پولیس یا ایئرپورٹ انتظامیہ کو رپورٹ کرنے کی بجائے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کر ڈالی کہ وہ پولیس کو رپورٹ کریں اور جھمکا تلاش کرنے میں ان کی مدد کریں۔

3- میرا جی

گلابی انگریزی سے لوگوں کے دل جیت لینے والی اور خبروں کی زینت بنی رہنے لالی ووڈ اداکارہ میرا بھی قیمتی چیز سے محروم ہوچکی ہیں۔ یہ واقعہ بھی دسمبر میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں انہوں نے اپنا موبائل فون ڈھونڈنے والے کے لئے باقاعدہ انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔

ویڈیو میں اداکارہ میرا ایک گاڑی میں بیٹھی ہوئی ہیں اور کہتی ہیں کہ میرا آئی فون گُم ہو گیا ہے، اگر کسی کو بھی میرا فون ملے اور وہ مجنھے لا کر دے تو میں اسے 5 لاکھ روپے انعام دوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More