شادی کسی بھی فرد کی زندگی کا سب سے اہم ترین دن ہوتا ہے جو اس کی زندگی میں واضح تبدیلی کا باعث ہوتا ہے۔ آپ سب نے اپنے پسندیدہ اداکاروں کو مختلف ڈرامائی کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا ہے۔ علاوہ ازیں آپ نے ڈراموں کی اسکرین پر اداکار ہیروز کو شادی کے بندھن میں بندھتے بھی دیکھ چکے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے اپنے پسندیدہ ستاروں کو ان کی اصلی شادی کے وقت کی تصاویر دیکھی ہیں؟
آئیں دیکھتے ہیں کہ معروف شوبز جوڑے جو اپنی شادی کے وقت بہت ہی عمدہ نظر آئے۔
1- یاسر نواز اور ندا یاسر
پاکستانی شوبز کی معروف ترین جوڑی یاسر نواز اور ندا یاسر سال 2002 میں شادی کے بندھن میں بندھے۔ ندا یاسر اداکارہ ہونے کے ساتھ مشہور میزبان کے طور پر جانی جاتی ہیں جب کہ یاسر نواز اداکار، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی ہیں۔
2- فیصل قریشی
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ اداکار فیصل قریشی نے تین شادیاں کی ہیں۔ شوبز کا بڑا نام اور مایہ ناز سپر اسٹار فیصل قریشی جن کی پہلی شادی 18 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔ دیکھیں ان کی شادی کی تصاویر۔
3- جویریہ اور سعود
لالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مقبول اسٹار سعود اور جویریہ سال 2005 میں ایک دوسرے کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھے۔ دونوں کی جوڑی بہت باصلاحیت ہے اور متعدد بار ایک ساتھ ڈراموں میں اداکاری کرتے دکھائی دے چکے ہیں۔ دیکھیں سعود اور جویریہ کی شادی کے وقت کی خوبصورت تصویری جھلیکیاں۔
4- افضل خان اور صاحبہ
لالی ووڈ انڈسٹری کے دو بڑے نام افضل خان اور صاحبہ جن کی شادی سنہ 1997 کو ہوئی۔ دونوں اداکار جوڑی کی پسند کی شادی تھی۔ افضل خان اور صاحبہ کی شادی کی تصویر ملاحظہ کیجیے۔