موسم سرما میں بہترین فیشن کے ٹرینڈز ! آج کل کون سے کپڑے چل رہے ہیں؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Dec 24, 2020

موسم سرما کی آمد سے قبل ہی لوگ گرم کپڑے نکال لیتے ہیں۔ گرم ملبوسات کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد جیکٹس، سوئیٹرز کی دکانوں کا رُخ کرتی ہے۔

فیشن کے شوقین افراد موسم سرما میں بھی اپنی ڈریسنگ کا خاص خیال رکھتے ہیں اور باقاعدہ طور پر سردیوں کے کپڑوں کی خریداری کرتے ہیں۔

آج ہم مرد و خواتین کو سردیوں کے کپڑوں کی چند ایسی ٹپس بتائیں گے جسے آپ اپنے فیشن میں اضافی طور پر شامل کرسکتے ہیں اور یقیناً آپ کے دوست احباب بھی آپ کے فیشن سے متاثر ہوکر آپ ہی کی طرح فیشن کے شوقین ہوجائیں گے۔

1- بلیک یا براؤن جیکٹ

بلیک جیکٹ کسی روایتی سیاہ جوڑے کی طرح سدا بہار ہوتی ہے۔ یہ لڑکوں اور لڑکیوں میں ہمیشہ سے ہی مقبول رہی ہے اسی لیے سردیوں میں بھرپور اسٹائل کے ساتھ فیشن ٹرینڈ کا حصہ بنتی ہے۔ اسے پاکستانی ملبوسات کے ساتھ باآسانی اپنایا جا سکتا ہے۔ براؤن جیکٹ کا فیشن بھی آپ آزما سکتے ہیں۔

2- مردوں کے لئے آفس انداز ( بلیزر اور سفید جینز)

دفتر جانے والے آدمی اور نوجوان لڑکے موسم سرما میں اسمارٹ اور ہینڈسم نظر آنے کے شرٹ کے اوپر بلیزر اور سفید جینز پہن سکتے ہیں ساتھ ہی لوفرز جوتوں کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

3- نیون کا رنگ

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ خواتین کو مختلف رنگوں کے ملبوسات پہننے کا بہت شوق ہوتا ہے تو اسی حوالے سے فیشن کے ماہرین نے نیون کلر کو موسم سرما کے معروف ٹرینڈز کے طور پر منتخب کیا ہے۔ پاکستان کی مشہور اداکارہ اور ماہرہ خان نے گزشتہ سال پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈریسنگ کے لئے نیون رنگ کا انتخاب کیا تھا۔ تو عام خواتین بھی ان کے اداکارہ ماہرہ کے فیشن کو آزما سکتی ہیں۔

4- حجاب

فیشن کے بدلتے رجحانات نے حجاب کو بھی جدیدیت کا حصہ بنا دیا ہے۔ اب حجاب پردے کے ساتھ ساتھ فیشن کے طور پر بھی اپنایا جارہا ہے۔ خواتین موسم سرما میں حجاب کو اپنے فیشن ٹرینڈ میں شامل کرسکتی ہیں جو مزید خوبصورتی میں اضافی کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More