مشہور شخصیات قمیض کا پہلا بٹن کھول کر کیوں رکھتی ہیں؟ جانئے ڈریسنگ کرنے کے وہ اصول جو سب کو لازمی پتہ ہونے چاہٸیں

ہماری ویب  |  Dec 24, 2020

ہر ملک کے لوگ اپنے اپنے طور طریقوں کے مطابق فیشن کو ترجیح دیتے ہیں۔ جیسے پاکستان میں لوگ زیادہ شلوار قمیض اور اس کے اوپر واسکٹ پہن لیتے ہیں جو لباس کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیتا ہے۔

اسی طرح ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ یورپی ممالک کے لوگ اپنے اپنے موسم کے حساب سے فیشن اور کپڑوں کا انتخاب کرتے ہیں اور زیادہ تر موٹی جیکٹ یا پھر کوٹ پینٹ پہنتے ہیں کیونکہ وہاں کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے۔

پاکستان بلخصوص ایشائی ممالک میں یہ اکثردیکھا گیا ہے کہ مرد اپنی قمیض کے کالر کا بٹن یعنی سب سے اوپر والا بٹن کھول کر رکھتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟

اس کی سب سے پہلی وجہ تو یہ ہے کہ ایشائی ممالک کا موسم گرم ہوتا ہے جس کے باعث اکثر مرد حضرات اپنی شرٹ کے کالر کا ٹاپ بٹن کھول کر رکھتے ہیں اور آستینیں بھی چڑھا لیتے ہیں۔

دوسری بات یہ ہے کہ قمیض کے پہلے اور دوسرے بٹن کو کھول کر رکھنا بطور فیشن کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ متعدد بالی ووڈ اور پاکستانی شوبز کے اداکار اپنے فوٹو شوٹ میں شرٹ کے شروع کے 2 بٹن کھول کر تصاویر بنواتے ہیں اور اس فیشن ٹرینڈ کو مرد و نوجوان افراد اپنے اوپر بھی آزماتے ہیں۔

نوجوان اور مرد حضرات اپنے ڈریسنگ اسٹائل کو معیاری اور خوبصورت بنانے کے لئے اوپر تصویروں میں موجود اداکاروں کو کاپی کرسکتے ہیں۔

دوسرا اصول یہ کہ ضروری نہیں کہ قمیض کے کالر کا بٹن کھلا ہی رکھا جائے آپ کالر کے ٹاپ بٹن کو بند کر کے بھی اپنی شخصیت اور ڈریسنگ کو چار چاند لگا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More