پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری یہ صلاحیت رکھتی ہے کہ اس قسم کے ڈرامے ناظرین کے لئے پیش کیے جائیں جس میں ان کی دلچسپی ہو۔ پاکستان میں متعدد ڈرامہ ایسے بنائے جاتے ہیں جو سماجی مسائل سے متعلق ہوتے ہیں۔ آج کل پاکستانی ناظرین جو ڈرامہ سب سے زیادہ دیکھ رہے ہیں وہ ہے ڈرامہ سیریل نند۔
ڈرامہ کا مرکزی کردار گوہر سب کی توجہ کا مرکز ہے۔ اگرچہ یہ کردار منفی ہے لیکن پھر بھی ناظرین نے اسے بے حد پسند کیا جبکہ فائزہ حسن کی اداکاری کو بھی سراہا۔
ڈرامہ کے مداحوں کو لگ رہا تھا کہ اب گوہر کا انجام قریب آچکا ہے اور جلد ہی یہ سیریل ختم ہوجائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ڈرامہ میں گوہر کا کردار کرنے والی اداکارہ کو ہی تبدیل کر دیا گیا۔
جی ہاں! اب فائزہ حسن کی جگہ یہ کردار 'جویریہ سعود' نبھائیں گی۔
حال ہی میں جویریہ نے یہ بھی بتایا کہ فائزہ نے یہ ڈرامہ کیوں چھوڑا۔
جویریہ سعود نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ''میں 20 سال بعد کسی اور کے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرنے جا رہی ہوں، فائزہ کا کردار بہت مضبوط تھا اور اسے لوگوں نے پسند بھی کیا''۔
جویریہ سعود نے بتایا کہ ''فائزہ حسن کی کچھ ذاتی وجوہات ہیں جس کی بنا پر انہوں نے یہ ڈرامہ چھوڑ دیا''۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ''جب مجھے اس کردار کی آفر ہوئی تو میں نے سعود سے پوچھا، انہوں نے کہا ہاں تمہارا دل کر رہا ہے تو کر لو''۔
تاہم مداح جویریہ سعود کو گوہر کا کردار کروانے پر خوش نہیں ہیں۔
٭ لیلیٰ نامی صارف نے تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ''یہ ڈرامہ فائزہ حسن کی وجہ سے کافی ہٹ ہو رہا تھا، وہ اس ڈرامہ کا بہترین کردار اور اداکارہ تھیں۔ وہ اس ڈرامہ میں نہیں تو اب میں یہ ڈرامہ نہیں دیکھوں گی''۔
٭ ایک صارف نے تحریر کیا کہ ''فائزہ حسن میں آپ کو دیکھنا چاہتی ہوں، ان کو نہیں۔ آپ نے یہ ڈرامہ کیوں چھوڑا؟''
٭ ابیا نامی صارف کا کہنا تھا کہ ''فائزہ حسن بیسٹ تھیں، جویریہ کو نہیں لینا چاہیئے تھا''۔
٭ آپ کا اس حوالے سے کیا خیال
ہے؟ کیا آپ جویریہ سعود کے انتخاب پر خوش ہیں؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔