اداکاروں کے چھپے ہوئے دکھ ہوں یا ہو کسی کے بارے میں دلچسپ سچ ۔۔۔ پاکستان کے ان مشہور اداکاروں نے کیسے ہماری ویب کی تحریر کو سراہا؟ دیکھیں چند تصاویر

ہماری ویب  |  Dec 23, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی مشہور و معروف اداکار جن کے لائف اسٹائل، خوشی، غم، اور ان کے متعلق دیگر تازہ ترین خبریں ہماری ویب کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین تک پہنچائی گئی ہیں جنہیں صارفین نے پسند بھی کیا تو کہیں اپنی نا پسندیدگی کا بھی اظہار کیا۔

لیکن ہم آپ کو ایک اہم بات بتاتے چلیں کہ جہاں سوشل میڈیا صارفین شوبز سے منسلک خبروں کو سراہتے رہے ہیں وہیں شوبز سے وابستہ مشہور ستاروں نے بھی ہماری ویب کی بنائی گئی خبروں کو سراہا۔

آئیے جانتے ہیں کہ وہ کونسے مشہور اداکار ہیں جنہوں نے ہماری ویب کی خبروں پر کونسے تبصرے پیش کئے۔

1- نادیہ افغان

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز اداکارہ نادی افغان نے متعدد ڈرامہ سیریلز میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔ سنو چندا ڈرامے کے بعد سے ان کی اداکاری کو مزید پزیرائی ملی جس کے بعد ان کی فین فالوونگ میں اضافہ ہوا۔ نادیہ افغان ایک پاکستانی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیڈین بھی ہیں۔ نادیہ افغان نے اپنی متعلقہ خبر پر ہماری ویب کے فیسبک سیکشن پر جو کمنٹ کیا ملاحظہ کیجئے۔

یہ بھی پڑھیں : ⚫ کیا آپ سنو چندا میں شنو کا کردار کرنے والی اداکارہ کے شوہر کو جانتے ہیں؟

2- سید محسن گیلانی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار سید محسن گیلانی جن کا شمار پاکستان کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ اداکار محسن گیلانی نے تقریباً چالیس سال پاکستان شوبز انڈسٹری کو دیئے ہیں۔ سید محسن گیلانی کو ہماری ویب کی جانب سے تیار کیا گیا ایک شوبز آرٹیکل انہیں اتنا پسند آیا کہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُس آرٹیکل کی تصویر پوسٹ کی۔ تصویر ملاحظہ کیجیے۔

یہ بھی پڑھیں : ⚫ ابھی نواسی کی پیدائش کی مٹھائیاں ہی بٹ رہی تھیں کہ۔۔۔ فنکاروں کے چھپے ہوئے دکھ

3- عمران اشرف

پاکستان شوبز کے باصلاحیت اداکار عمران اشرف اور ان کی اداکاری سے تو ہر کوئی واقف ہے۔ ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کردی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار عمران اشرف بھی ہماری ویب کی بنائی گئی اپنی ہی پوسٹ سے متاثر ہوکر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اکاؤنٹ پر شئیر کی۔ لیکن اس حوالے سے واضح طور پر کہا نہیں جا سکتا کہ یہ ان کا اصلی فیسبک آفیشل اکاؤنٹ ہے یا نہیں۔ دیکھیں ان کے پوسٹ کی ایک جھلک۔

یہ بھی پڑھیں : ⚫ ڈرامہ رانجھا رانجھا کی کامیابی کے بعد اداکار عمران اشرف اپنے حالات کا بتاتے ہوئے

4- ڈرامہ سیریل جلن کی رائٹر سدرہ صحر عمران

مشہور ڈرامہ سیریل جلن کی رائٹر سدرہ صحر عمران نے بھی ہماری ویب کی ایک پوسٹ جو ڈرامہ جلن کی آخری قسط کے حوالے سے تھی، اپنی فیسبک ٹائم لائن میں شئیر کرتے ہوئے لوگوں سے ان کی رائے طلب کی تھی۔ تصویر دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں : ⚫ ڈرامہ جلن کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟ لوگوں کی دلچسپ پیش گوئیاں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More