عروہ میری زندگی کی مضبوط ترین خواتین میں شامل ہیں، طلاق کی افواہوں کے بعد فرحان سعید کا انٹرویو وائرل

ہماری ویب  |  Dec 23, 2020

سریلی اور بے حد میٹھی آواز کے مالک فرحان سعید اور اداکارہ عروہ کئی دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ خبر یہ تھی کہ شوبز انڈسٹری کا وہ جوڑا جس میں بے حد محبت تھی، بدقسمتی سے وہ اب ایک دوسرے سے علیحدہ ہو چکا ہے۔

تاہم عروہ اور فرحان کی علیحدگی کی خبر پر ان کے مداح یقین کرنے کو ہرگز تیار نہ تھے، اور پھر دونوں اداکاروں کی جانب سے بھی تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا جس کے باعث بہت سے لوگوں کا یہ خیال تھا کہ شاید یہ صرف ایک افواہ ہے۔

مداحوں کو حال ہی میں ایک اور امید کی کرن اس وقت نظر آئی جب فرحان سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اہلیہ عروہ حسین کا ذکر کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو میں فرحان سے سوال کیا گیا کہ ''آپ کی زندگی میں وہ ایک عورت کون سی ہیں جس نے آپ کو متاثر کیا پھر چاہے وہ صنفی مساوات کی بات ہو یا خواتین کے حقوق کے حوالے سے؟''

اداکار و گلوکار فرحان سعید نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ''میری زندگی میں ایسی کوئی ایک عورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں اپنی ماں کا نام لینا چاہوں گا، انہوں نے میری ہمیشہ حمایت کی''۔

فرحان کا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا کہ ''میری نانی نے مجھے بہت متاثر کیا اس کے علاوہ عروہ نے اور میری بھابھیوں نے بھی۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ ان مضبوط اور باہمت خواتین کے درمیان رہا''

مداح عروہ کا نام سن کر بے حد خوش ہوئے، ان کے خیال میں شاید پھیلائی جانے والی خبریں محض افواہ تھیں۔

کچھ صارفین نے خوشی کے مختلف جذبات کا اظہار کیا۔

ریتا ملہوترا نامی صارف نے لکھا کہ ''یہ بے حد اچھی بات ہے کہ آپ اپنی زندگی میں موجود خواتین کی اہمیت کو پہچانتے ہیں، میرا خیال ہے کہ آپ کئی نعمتوں میں گھرے ہوئے ہیں تبھی اتنے کامیاب ہیں۔ اللہ آپ کو مزید نوازے اور ہمیشہ ایسا ہی رکھے''۔

ایک صارف نے متذبذب انداز میں پوچھا کہ ''کیا یہ دونوں الگ ہو چکے ہیں؟'' جس کے جواب میں دوسرے صارف نے کہا ''نہیں''۔

٭ آپ کا اس حوالے سے کیا خیال ہے؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More