پاکستان کے نامور رائٹر اور مزاح نگار انور مقصود کی اچانک طبعیت خراب ہوگئی ہے۔
آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ کے مطابق ''انور مقصود کی طبعیت خراب ہے، وہ گھر پر ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ مختلف ٹیسٹ بھی ہوئے ہیں اور ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے''۔
احمد شاہ نے کہا کہ ''انور مقصود نے مداحوں سے صحتیابی کے لئے دعا کی درخواست کی ہے''۔
خیال رہے انور مقصود پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ان مشہور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جن کا 35 سال سے اس صنعت سے تعلق ہیں۔ وہ ایک اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان، مزاح کار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مصور بھی ہیں۔