عجیب و غریب فیشن کا رواج ۔۔۔ 5 ایسی پاکستانی اداکارائیں جنہوں نے عجیب فیشن کر کے سب کو حیران کر دیا

ہماری ویب  |  Dec 22, 2020

اداکارائیں کسی بھی قسم کے فیشن کو اپنانے میں دیر نہیں لگاتی ہیں جہاں ہر قسم کے کپڑے اور زیور پہن کر ماڈلنگ کرتی نظر آتی ہیں وہیں یہ مختلف قسم کے عجیب و غریب پہناوے اور میک اپ کر کے سب کو ڈرا بھی دیتی ہیں۔ کئی ایسی اداکارائیں بھی ہیں جنہوں نے اسپیشل افیکٹ میک اپ یعنی چہرے پر اضافی میک (prosthetic makeup) کر کے سب کو حیران کر دیا۔

٭ عُروہ حسین:

عُروہ حسین نے حال ہی میں ایک تصویر اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں انہوں نے قدیم ایرانی، فارسی اور افغانی تہذیب سے ملے جلے ڈیزائن کا ایک جوڑا پہنا ہوا ہے۔ ان کے مداح یہ دیکھ کر حیران ہوگئے تھے کہ عُروہ نے ایسا لباس کیوں پہنا مگر اس کے بعد انہوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں وہ میکال ذوالفقار کے ساتھ ایک گانے کی ویڈیو بنا رہی ہیں جس کے ڈائریکٹر فہد حسین ہیں۔

٭ نادیہ حُسین:

نادیہ حسین کی اس تصویر کو دیکھ کر تو لگ رہا ہے جیسے سچ میں کسی کو ڈرا رہی ہیں۔ یہ تصویر پچھلے سال کی ہالوون پارٹی کی ہے جس میں انسان کسی بھوت یا چُڑیل جیسے کپڑے اور میک اپ کرتے ہیں۔ یہ ایک امریکی تہوار ہے جسے اب پاکستان میں بھی بہت سے لوگ تفریح کی غرض سے مناتے ہیں۔

٭ ہانیہ عامر:

ہانیہ عامر نے بھی عجیب و غریب قسم کا میک اپ کیا اور یہ بھی پچھلے سال کی ہالوون پارٹی کی ایک خوفناک تصویر ہے۔

٭ صدف کنول:

صدف کنول نے ہالوون پارٹی میں تو ایسا میک اپ کیا ہی، لیکن یہ بسا اوقات ایسے عجیب پہناوے پہنتی نظر آتی ہیں جس کو دیکھ کر لوگ مزاق اڑائے بغیر نہیں رہتے۔

٭ نادیہ خان:

اداکارہ نادیہ خان بھی اکثر ایسے نئے روپ میں نظر آتی ہیں جیسے اس تصویر میں وہ ڈراکولا جیسی لگ رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More