شیخ رشید بھائی ہیں ۔۔۔ حریم شاہ نے شیخ رشید کو کیا مشورہ دے دیا؟

ہماری ویب  |  Dec 22, 2020

مشہور و معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ جو اکثر خبروں میں رہتی ہیں، اور اب ایک بار پھر اپنے منفرد بیان کے ساتھ سامنے آگئی ہیں۔

مقبول شخصیات کے ساتھ اپنی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی اسٹار حریم شاہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو مشورہ دیا ہے کہ اب انہیں شادی کر لینی چاہیے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا کہ وہ ایک تعمیراتی ادارے کے ساتھ مل کر کراچی کے شہریوں کے لیے گھروں کی تعمیر کا سستا منصوبہ شروع کرنے جا رہی ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس انہوں نے تعمیراتی منصوبے سمیت عوام کے دیگر مسائل پر بھی گفتگو کی وہیں۔ حریم نے وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کی جانب سے غریب عوام کو روزگار فراہم کرنے اور سستے گھروں کی فراہمی جیسے وعدے مکمل نہ کرنے جیسے معاملات پر بھی بات کی۔

مقبول ٹک ٹاکر نے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ اگر ان کی ذاتی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں تو یہ ان کا اپنا مسئلہ ہے، وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہیں گی۔

ساتھ ہی حریم شاہ نے شیخ رشید کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اب شادی کر لینی چاہئیے۔

شیخ رشید کو شادی کے مشورے دینے پر حال قہقہوں سے گونج اٹھا اور خود بھی حریم شاہ ہنس پڑیں۔

بعد ازاں صحافیوں نے ان سے سوال کیے کہ اگر شیخ رشید انہیں شادی کی پیش کریں تو ان کا کیا ردعمل ہوگا؟ جس پر حریم شاہ نے وضاحت کی کہ وزیر داخلہ ان کے بھائیوں کی طرح ہیں۔

حریم شاہ نے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ جب بھی شادی کریں گی، سب کو بتائیں گی کہ وہ کس سے کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ حریم شاہ اپنی متنازعہ ویڈیوز کی وجہ سے زیادہ تر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More