عام عوام ہو یا پھر کوئی مشہور شخصیت، کورونا وائرس کی وبا کا ہر کوئی شکار بن چکا ہے۔ یہ بیماری ایسی ہے کہ کسی کو بہت زیادہ متاثر کرتی ہے اور کسی پر آکر چلی بھی جاتی ہے یعنی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔
بہر حال جہاں اس وبا سے عام لوگ نہ بچ سکے وہیں شوبز کے معروف اداکار بھی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے حال ہی میں ایک ویڈیو لنک کے ذریعے انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کورونا کا شکار کیسے ہوئیں۔
ماہرہ خان نے بتایا کہ آج کل سب ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ حالات ٹھیک نہیں ، عوام بہت زیادہ خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ آجکل گھروں میں بند ہیں اور ایک دوسرے سے صرف کال پر بات چیت کر رہے ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے بتایا کہ کورونا کے ان دنوں وہ تنہائیاں اور دھوپ کنارے جیسے ڈرامہ سیریلز دیکھ کر لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے مزید بتایا کہ کووڈ 19 کی بیماری میں وہ ہلکی اور صحت بخش غذا کا استعمال کر رہی ہیں اور لوگوں سے بالکل نہیں مل رہیں۔
مزید انہوں نے کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔