آخری بار دیدار کرتے ہوئے چہرہ بھی پہچانا نہ گیا ۔۔۔ سال 2020 میں رخصت ہونے والے اداکار جو جاتے جاتے دنیا کو مایوس کر گئے

ہماری ویب  |  Dec 21, 2020

سال 2020 ہر خاص و عام کے لئے تکلیفوں اور اذیتوں بھرا سال رہا ہے کیونکہ کورونا نے جہاں ہزاروں لوگوں کی جانیں لیں وہیں دیگر ناگہانی آفات اور دل کے دوروں کے باعث اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ اس سال پاکستانی اور بھارتی فلم انڈسٹری کو بھی بڑے نامور اداکار، گلوکار اور دیگر اہم شخصیات سے ہاتھ دھونا پڑا۔

٭ زارا عابد:

اداکارہ زارا عابد 22 مئی 2020 کو کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے میں انتقال کرگئی تھیں، ان کی لاش کی شناخت بھی نہ ہوسکی تھی مگر پی آئی اے کے حکام نے ایک دن بعد ان کے مرنے کی تصدیق کردی تھی۔

٭ طارق عزیز:

'' دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں '' کو طارق عزیز کا سلام کہنے والے '' نیلام گھر '' کے میزبان طارق عزیز بھی 17 جون 2020 کو ہم سے جُدا ہوگئے تھے، انہوں نے اپنی آواز اور شاعری کے ذریعے ریڈیو کی دنیا میں بھی خوب نام بنایا اور ٹی وی کمپیئرنگ میں بھی دھاک بٹھائی۔

٭ مرزا شاہی سید:

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے سینئر اداکار مرزا شاہی 29 ستمبر 2020 کو کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ انہوں نے جیو ٹی وی کے مقبول پروگرام 'نادانیاں' کے چچا کمال کے کردار سے خوب شہرت حاصل کی۔

٭ صبیحہ خانم:

پاکستان کی سابقہ اداکارہ صبیحہ خانم 13 جون 2020 کو امریکہ میں گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔ 80 اور 90 کی دہائی میں انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور ڈراموں 'احساس' اور 'دشت' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

٭ طارق ملک:

پی ٹی وی کے مشہور ڈرامے '’گیسٹ ہاؤس’' میں '’مُراد’' کا کردار ادا کرنے والے اداکار طارق ملک 11 جون 2020 کو حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔

٭ رشی کپور:

بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار رشی کپور 30 اپریل 2020 کو 68 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کرگئے۔

٭ عرفان خان:

بھارتی اداکار عرفان خان 29 اپریل 2020 کو کینسر کے غلط انفیکشن کی وجہ سے زندگی کی جنگ ہار گئے تھے۔

٭ سُشانت سنگھ:

سُشانت سنگھ نے 23 جون 2020 کو مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی، ان کی موت آج تک ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔

٭ سروج خان:

بھارت کی مشہور کوریوگرافر سروج خان 2 جولائی 2020 کو دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

٭ واجد خان:

سلمان خان کی دبنگ فلم کے مشوہر گانے 'منی بدنام' ہوئی جیسے سپرہٹ گانے کے کے میوزک کمپوزر واجد خان 1 جون 2020 کو ہارٹ فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More