اگر ہم یہ کہیں کہ گزشتہ ہفتہ سالگرہ اور مختلف تقریبات کے نام رہا تو غلط نہ ہوگا۔ دسمبر اپنے اختتام کو ہے، کئی شوبز ستاروں کے رشتہ داروں کی شادیاں اور کئی کی سالگرہ کی تقریبات منائی جا رہی ہیں۔ گزشتہ ہفتہ بھی کئی ستاروں نے اپنے پیاروں کی سالگرہ منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔
تصویروں کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا، اور یہ کئی دن تک سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔
آئیے آپ کو بھی بتاتے ہیں کہ کون سی 5 تصویریں گزشتہ ہفتے وائرل رہیں۔
1) ایمان علی کی تصویر
پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ ایمان علی کی ایک بے حد خوبصورت تصویر گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر وائرل رہی۔ 19 دسمبر کو ایمان کی سالگرہ تھی جسے اداکارہ نے اپنے شوہر کے ساتھ منایا۔ ایمان کی اپنے شوہر کو کیک کھلاتے ہوئے اس تصویر کے خوب چرچے رہے۔ مداحوں نے سالگرہ کے موقع پر انہیں دعاؤں سے بھی نوازا۔
2) نیمل خاور خان
گزشتہ ہفتہ نیمل کی بہن 'فضاء خاور' کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا۔ مایوں اور ڈھولکی کی تصاویر خوب وائرل ہوئیں۔ نیمل نے بہن کی مایوں پر پیلے رنگ کی بنارسی ساڑھی زیب تن کی۔ یہ ساڑھی پاکستانی ڈیزائنر 'فائزہ سقلین' کی ڈیزائن کی ہوئی تھی۔ نیمل کی تصویروں کے ساتھ، ان کا لباس بھی مداحوں کو خوب بھایا۔
3) عمران خان کی فیملی فوٹو
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے انسٹاگرام پر والدین اور بہنوں کے ہمراہ لی گئی پچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تصویر کے کیپشن میں بتایا گیا کہ ''عمران خان کے ساتھ اُن کے والدین اور اُن کی دو بہنیں ہیں جبکہ تصویر میں عمران خان کی عُمر تین برس ہے''۔
4) ثناء جاوید اور عمیر جسوال
گزشتہ روز (20 دسمبر) پاکستانی گلوکار عمیر جسوال کی سالگرہ تھی جس پر اہلیہ ثناء جاوید نے انہیں انسٹاگرام پر پوسٹ اپ لوڈ کر کے وش کیا۔ دونوں کی ایک دوسرے کے ہمراہ یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین نے جوڑے کی اس تصویر کو بے حد پسند کیا۔
5) جویریہ سعود کی بیٹی جنت
گزشتہ ہفتہ جویریہ اور سعود کی بیٹی جنت کی سالگرہ منائی گئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ جنت کی یہ 12ویں سالگرہ تھی۔
٭ آپ کو ان میں سے کون سی تصویر سب سے زیادہ پسند آئی؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔