عمران خان غصے میں تھے اور مجھے زور سے ۔۔۔۔ شاہ رخ خان کو عمران خان سے کیوں ڈانٹ پڑی؟

ہماری ویب  |  Dec 21, 2020

عمران خان اور شاہ رخ خان دونوں خانز کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ مذکورہ شخصیات کو پوری دنیا جانتی ہے اور ان کے پاس مداحوں کی کوئی کمی نہیں۔

شاہ رخ خان جن کی اداکاری کو پوری دنیا سراہتی ہے جن کے مداح انہیں دیکھنے اور ملنے کے لئے ترستے ہیں وہ مقبول اداکار وزیر اعظم عمران خان کے مداح ہیں۔

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے عمران خان سے ملاقات کا واقعہ سنایا جسے جان کر صارفین حیرت زدہ رہ جائیں گے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان نے ان کو ڈانٹا تھا تو انہیں کافی غصہ آیا تھا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان کے وائرل ہونے والے ایک پرانے انٹریو میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے پرستار تو پوری دنیا میں موجود ہیں لیکن کیا آپ پاکستان میں کسی بھی شخص کے مداح ہیں؟ جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ جس شخص کے مداح ہیں وہ پہلے کرکٹر تھے اور اب وہ سیاست دان بن گئے ہیں اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان ہیں۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ایک میچ کے دوران عمران خان کم اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اُسی میچ کے بعد میں نے ان سے آٹو گراف مانگا تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا۔ شاید وہ آؤٹ ہونے کی وجہ سے شدید غصے میں تھے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ انہیں عمران خان کے ڈانٹنے پربہت غصہ آیا تھا، اور اس بات کا اظہار شاہ رخ خان نے عمران خان سے بھی کیا تھا جب بعد میں ان سے ایک ملاقات ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More