سون پری کی فروٹی 16 سال بعد بڑی ہوکر اب کیسی نظر آتی ہیں؟ دیکھیں تصاویر

ہماری ویب  |  Dec 19, 2020

آج سے 16 سال قبل کے بچوں نے اپنے بچپن میں مشہور بھارتی ڈرامہ '' سون پری '' تو ضرور دیکھا ہوگا ۔ روزانہ شام 7 بجے آنے والا یہ ڈرامہ اپنی منفرد اہمیت رکھتا ہے اس میں سون پری اس معصوم بچی '' فروٹی'' کی ہر مشکل میں مدد کرتی تھیں ۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی '' فروٹی '' اب اتنی بڑی ہوگئی ہیں کہ ان کو دیکھ کر آپ کو اب شاید یقین ہی نہ آئے کہ فروٹی اتنی بڑی ہوگئی ہیں۔

فروٹی کا اصل نام '' تنوری ہیگجز '' ہے، یہ جب ۹ سال کی تھیں اس وقت سے ہی اداکاری کر رہی ہیں، یہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ بھی فلم میں چائلڈ سٹار کا کردار کر چکی ہیں۔ ان کو سب پیار سے '' تنّو '' کہتے ہیں۔ یہ ۱۱ نومبر ۱۹۹۱ میں پیدا ہوئیں۔ اب ان کی عمر 30 سال ہوگئی ہے۔

تنو ایک ماڈل بھی ہیں۔ یہ 150 سے زائد ٹی وی اشتہاروں میں کام کر چکی ہیں اور اب بھی یہ مراٹھی اشتہاروں اور فلموں میں کام کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ آج بھی کنواری ہیں۔ یہ ایک قسط کے 35 ہزار بھارتی روپے وصول کرتی ہیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق ان کے کُل اثاثے 8 کروڑ ہیں جبکہ ان کے پاس ایک ذاتی گاڑی ہیونڈائی وینیو ہے۔

آپ بھی دیکھیں ان کی تصاویریں:
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More