ان کا وزن 112 کلو تھا اور اب ۔۔۔ جانیں ان اداکاروں نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟

ہماری ویب  |  Dec 19, 2020

وزن کبھی بھی اور کسی کا بھی بڑھ سکتا ہے چاہے وہ کوئی عام انسان ہو یا کوئی سیلیبریٹی سب کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے۔ اور ہر شخص چاہتا ہے کہ وہ سمارٹ اور فٹ رہے جس کے لئے مختلف قسم کی ورزش اور ڈائٹ پلان استعمال کیا جاتا ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے 2 نامور اداکاروں اور ایک کوریوگرافر نے رواں سال 2020 میں اپنا وزن کیسے کم کیا آپ بھی جانیں تاکہ آپ بھی اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لا سکیں۔

نمرہ خان

نمرہ خان نے 8 دن میں اپنا 8 کلو وزن کم کیا ہے جس کے لئے انہوں نے اپنا ڈائٹ پلان بھی بتایا کہ میں صبح سات بجے اٹھتی تھی اور تین ابلے انڈوں کی سفیدی کھاتی تھی اس کے آدھے گھنٹے بعد ایک سیب پھر مزید آدھے گھنٹے بعد ایک گلاس سبز چائے اس کے بعد دوپہر کا کھانا وہ بارہ بجے کرتی تھی، جس میں بھی تین انڈوں کی سفیدی اور آدھے گھنٹے بعد ایک سیب اور اس کے آدھے گھنٹے کے بعد ایک گلاس سبز چائے کا استعمال کرتی تھی اور رات کو بھی یہی کھاتی اور ایک گلاس نارنگی کا جوس پیتی تھی۔

فردین خان

اداکار فردین خان نے اس سال اپنا 20 کلو وزن کم کیا ہے جس کے لئے انہوں نے مستقل ورک آؤٹ کیا۔ ایک دن میں دو مرتبہ جم جا کر ورزش کی، اس کے علاوہ ڈائٹ ٹرینر کے مطابق ہر وہ کھانا کھایا جو ان کی صحت کے لئے بہت مفید تھا، سب سے پہلے انہوں نے سگریٹ نوشی ترک کی اور اس کے بعد انہوں نے انرجی ڈرنکس کو بھی کم سے کم استعمال کیا، دودھ، دہی، انڈے، ہری سبزیاں اور پروٹین کی اشیاء کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیا ہے۔

ارشد وارسی

اداکار ارشد وارسی نے 30 دن میں 6 کلو وزن کم کیا ہے جس کے لئے انہوں نے زبردست ورک آؤٹ اور بہترین کیٹو ڈائٹ کا استعمال کیا ہے مگر کسی بھی وقت کا کھانا نہیں چھوڑا، کھانا پیٹ بھر کر کھایا ہے اور زیادہ تر سلاد اور ابُلے ہوئے انڈوں کی سفیدی کا استعمال کیا ہے اور لیموں کا رس ہر سلاد کے ساتھ استعمال کیا ہے۔

گینیش اچاریہ

گینیش اچاریہ بھارتی کوریوگرافر ہیں انہوں نے 200 کلو سے اپنا وزن کم کرکے 112 کلو کیا ہے اور جس کے لئے یہ دن میں 79 منٹ تک روزانہ پیدل چلے ہیں اور مزید ورک آؤٹ کے ساتھ بلکل پھیکا کھانا کھایا ہے جس میں کم مرچ اور کم نمک کا استعمال کیا ہے اور ایسی غذائیں کھائیں جو جسم کو مضبوطی دیں مگر وزن کم ہوجائے اب ان کا وزن 98 کلو ہے۔

صنم جنگ

پاکستان کی معروف اداکارہ صنم جنگ سے تو ہر کوئی واقف ہے۔ چند سالوں قبل ان کے وزن میں اِتنا اضافہ ہوگیا تھا کہ کئی مہینوں تک ان کے وزن سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی تھیں۔ صنم جنگ نے کم وقت میں ساڑھے 18 کلو وزن کم کیا۔ صنم جنگ کے مطابق ان کے وزن کم کرنے کے پیچھے ان کے فٹنس ٹرینر شعیب خان کا بہت بڑا ہاتھ ہے، جو انہیں ہر وقت تربیت دیتے رہے۔

صباء قمر

فلم و ٹی وی انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کو آپ لوگوں نے بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ کبھی نہیں دیکھا ہوگا لیکن انہوں نے اپنی ڈائٹ کنٹرول کرنے کا بہترین طریقہ اپناتی ہیں اور تندرست رہنے کیلئے ورزش بھی کرتی ہیں۔ یہ سبزیاں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کرتی ہیں اور میٹھی چیزوں کو کم سے کم استعمال کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More