بیٹی کی شادی کی اتنی خوشی تھی کہ ڈانس کیے بغیر رہا ہی نہ گیا ۔۔۔ وہ 3 مشہور اداکارائیں جنہوں نے اپنے بچوں کی شادی کے موقع پر لاجواب رقص کیا

ہماری ویب  |  Dec 18, 2020

بلاشبہ شادی ایک خوشی کا موقع ہوتا ہے، اور کئی گھرانوں میں جب کسی بیٹے یا بیٹی کی شادی ہوتی ہے تو خوشی سے سب جھوم اٹھتے ہیں۔ پاکستانی شوبز شخصیات بھی شادی کے موقعوں پر بھرپور انداز میں جشن مناتے ہیں۔

آج ہم بتائیں گے کہ پاکستانی شوبز صنعت سے تعلق رکھنے والے وہ چند اداکار کون ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کی شادی پر خوب ڈانس کیا اور شادی کو مزید یادگار بنایا۔

1- حنا خواجہ

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ کی اپنی بیٹی کی شادی میں ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

’زندگی گلزار ہے‘ اور ’ہمسفر‘ جیسے مقبول ترین ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی حنا خواجہ سے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔ اداکارہ کی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

2- اسماء عباس اور بشریٰ انصاری

پاکستان انٹرٹینمنٹ کی باصلاحیت اداکارہ زارا نور عباس سال 2017 میں ساتھی اداکار اسد صدیقی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ زارا کی شادی کے موقع پر ان کی والدہ اسماء عباس اور خالہ اور بشریٰ انصاری نے بھرپور ڈانس کر کے شادی میں چار چاند لگائے تھے۔

3- صباء فیصل

اداکارہ صباء فیصل کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹی وی نیوز اینکر کے فرائض بھی سر انجام دے چکی ہیں۔ اداکارہ صباء فیصل بھی ان ماؤں میں شامل ہوتی ہیں جنہوں نے اپنے بیٹوں کی شادی کے خاص موقعے پر ڈانس کے ذریعے شادی کی تقریب کو بہت یادگار بنایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More