انوشکا شرما صحت مند بچے کی پیدائش کے لیے آج کل کس قسم کی غذائیں کھا رہی ہیں؟

ہماری ویب  |  Dec 18, 2020

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اپنی شادی کے بعد سے آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ آج کل وہ فلم انڈسٹری سے غائب ہیں کیونکہ آنے والے سال میں ان کے یہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ انوشکا اپنی مختلف نجی سرگرمیاں انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

دورانِ حمل انوشکا ہر کھانا بہت شوق سے پیٹ بھر کر کھا رہی ہیں جن میں خاص طور پر شکرقندی، جو کا آٹا ، ہرے پتوں کی تمام سبزیاں، مچھلی، دودھ دہی اور دیگر ڈیری پراڈکٹس، دالیں، اناج اور بیریوں کو خوب استعمال کر رہی ہیں تاکہ وہ خود بھی صحت مند رہیں اور ان کا آنے والا بچہ بھی صحت مند رہے۔ انوشکا چاہتی ہیں کہ ان کا بچہ اپنے والد کی طرح مضبوط بنے اس کے لئے وہ دیسی گھی بھی استعمال کر رہی ہیں اور وزن کو بڑھانے سے روکنے کے لئے پھلوں کے شیک کا بھی استعمال کر رہی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ ایک کرسی پر بیٹھی ہوئی ہیں اور ہاتھ میں کھانے کا ایک پیالہ اور چمچ ہے۔ جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ: '' یہ وہ وقت تھا جب میں اس طرح آرام سے بیٹھ کر کھانا کھا سکتی تھی مگر اب تو نہ میں بیٹھ سکتی ہوں اور نہ کھا سکتی ہوں''۔

اداکارہ اپنے ماضی کے وقت کو یاد کر رہی ہیں کیونکہ دورانِ حمل انہیں بھی دیگر خواتین کی طرح مختلف پریگنینسی مسائل کا سامنا ہے۔ انوشکا کی اس پوسٹ کو اب تک 28 لاکھ سے بھی زائد مداح لائک کرچکے ہیں۔ جس پر لوگوں نے مختلف پیار بھرے کمنٹس بھی کئے ہیں کسی نے کہا کہ کیوٹ لگ رہی ہیں تو کسی نے خیریت سے 9 ماہ گزرنے کی دُعا دے دی۔

انوشکا گزشتہ کئی انسٹاگرام پوسٹ میں حمل سے متعلق معلومات بھی دیتی رہتی ہیں۔ واضح رہے کہ ان کی شادی اٹلی میں ویرات کوہلی سے 2017 میں ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More