دنیا بھر میں پلاسٹک سرجری کروانے کے ذریعے اپنے چہرے کے خدوخال کو مزید خوبصورت بنانے کا رجحان بڑھ چکا ہے۔ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی حسینائیں فلموں میں دلکش نظر آنے کے لئے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیتی ہیں۔ تو وہیں اب یہ رجحان پاکستانی اداکاراؤں میں بھی پروان چڑھ چکا ہے اور اب وہ پہلے سے مزید خوبرو دکھائی دینے لگیں ہیں۔
آج ہم آپ کو انہی پاکستانی اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں مزید خوبصورتی حاصل کرنے کے لئے پلاسٹک سرجریز کا سہارا لیا۔
1- مہوش حیات
پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ مہوش حیات جن کا شمار بہترین اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے۔ انہوں نے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیتے ہوئے پورے چہرے کو ہی بدل ڈالا ہے اور اس بات کا اندازہ ان کی پرانی تصویر دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے اپنی گول شکل کو لمبائی میں تبدیل کروایا۔
2- شائستہ لودھی
مشہور و معروف میزبان اور ڈاکٹر شائستہ لودھی کا شمار بھی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی۔ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنے ہونٹوں کی بوٹوکس سرجری کے ذریعے لپس فلنگ بھی کرائی ہے۔ شائستہ لودھی اپنے ہونٹوں کی سرجری دو مرتبہ کروا چکی ہیں اور ان کے سرجری سے پہلے کے خدوخال میں اور بعد کے خدوخال میں واضح فرق دیکھا جاسکتا ہے۔
3- سعدیہ امام
نامور اداکارہ سعدیہ امام ان اداکاراؤں میں سے ہیں جنہوں نے اپنے اندر بہت آہستہ آہستہ تبدیلی کی۔ وہ اپنے کیرئیر کے آغاز میں جیسی نظر آتی تھیں اب اس سے کافی مختلف ہوگئی ہیں۔
4- ماہرہ خان
اداکارہ ماہرہ خان نے فیس سرجری کروائی یا نہیں اس بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا لیکن ان کی پرانی اور نئی تصاویر دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ جیسے انہوں نے اپنے فیس کو سرجری کے ذریعے لمبا کروایا ہو۔
5- مومنہ مستحسن
گلوکارہ مومنہ مستحسن نے شہرت حاصل کرنے کے 10 سال بعد پہلے کی اپنی دو تصاویر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر کسی کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔ گلوکارہ کی موجودہ اور سابقہ شکل و صورت کو دیکھ کر ان کے مداحوں کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہوگیا اور یہاں تک کچھ لوگوں نے پوچھ لیا کہ اب آپ کی خوبصورتی حقیقی ہے یا پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔