کورونا اب صرف 34 منٹ میں مرسکتا ہے۔۔۔ امریکی سائنسدان کا دعویٰ

ہماری ویب  |  Jun 27, 2020

کورونا وائرس کے حوالے سے ہر روز نت نئی تحقیق سامنے آرہی ہے جبکہ اب امریکی سائنس دانوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ تحقیقی مطالعے کے بعد یہ بات ثابت ہوئی کہ سورج کی تیز شعاعیں کورونا وائرس کو صرف 34 منٹ میں ختم کرسکتی ہیں۔

ریسرچ کے مطابق برطانیہ میں رواں ہفتے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جو کورونا وائرس سے متعلق مثبت رہے گا۔

سورج کی تپش اور تیز شعاعیں وائرس کے پھیلاؤ کو بھی روکنے میں معاون کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ ممکنہ طور پر ملک میں وائرس کا رسک بھی کم ہوگا، شہری رواں ہفتے سَن باتھ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جو کورونا کے خلاف معاونت کرے گا۔

تحقیق کرنے والے سائنس دان جوس لوئس نے کہا ہے کہ سورج کی تیز تپش کورونا وائرس کو 34 منٹ میں ختم کرسکتی ہے، سورج کی روشنی مختلف شہروں میں کورونا کے خلاف اثرانداز ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More