میں ہر وقت کچھ نہ کچھ کھاتا پیتا رہتا تھا، وزن کم کرنے کا سوچنے کے بعد سب سے مشکل کام یہ تھا کہ۔۔۔ اس نوجوان نے اپنا 19 کلو وزن کیسے کم کیا؟

ہماری ویب  |  Jun 25, 2020

گزشتہ سال اس پاکستانی نوجوان نے صرف پانچ ماہ میں 19 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کردیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نوجوان کا نام محمد علی ہے، جس کی دو برس قبل شادی ہوئی جس کے بعد اُس کا وزن 82 سے 98 کلو تک تیزی سے بڑھتا چلا گیا۔

محمد علی کا کہنا تھا کہ میں ہر وقت کچھ نہ کچھ کھاتا پیتا رہتا تھا، کھانے کا شوق بچپن سے ہی تھا۔ جب وزن 100 کلو گرام سے تجاوز کرگیا تو اُس کے بعد مجھے اپنی فکر لاحق ہوئی اور وزن گھٹانے کا ارادہ کیا کیونکہ موٹاپے کے باعث میری صحت کو شدید مسائل پیش آرہے تھے۔

اس نوجوان نے بتایا کہ میں نے 15 جولائی کو جم جوائن کیا جہاں ابتدائی دو ہفتے تک روزانہ ایک گھنٹہ ورزش کی تو میرا وزن چار کلو گرام تک کم ہوا، پھر مجھے یقین ہوا کہ موٹاپے کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ جب وزن کم کرنے کا مشن شروع کیا تو میں نے سب سے پہلے اپنا کھانے پینے کا شیڈول بنایا، جس سے مجھے کافی مدد حاصل ہوئی اور ایک ہفتے کے دوران ہی ڈیڑھ کلو گرام تک وزن کم ہوا۔

محمد علی نے بتایا کہ ’میں فاسٹ فوڈ بہت زیادہ کھاتا تھا جس کی وجہ سے میرا وزن بڑھا اور ایک وقت ایسا آیا کہ میرے کپڑے بھی چھوٹے ہونے لگے تھے، اس بات کی مجھے کوئی پرواہ نہیں تھی مگر سانس پھولنے اور اٹھنے بیٹھنے میں مشکلات ہوئیں تو میں نے وزن کم کرنے کی ٹھانی۔‘

پاکستانی نوجوان نے بتایا کہ ’وزن کم کرنے کے ارادے کے بعد سب سے مشکل مرحلہ خوراک پر قابو پانا تھا، اس دوران مجھے شدید غصہ بھی آتاھ تھا، مگر اپنے فیصلے پر ڈٹا رہا اور پانچ ماہ بعد اپنا وزن کم کرنے میں کامیاب ہوا۔

محمد علی نے وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک بار فیصلہ کر کے اس پر ڈٹ جائیں کیونکہ یہ حوصلہ افزا بات ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More