کووڈ 19: آسانی سے ملنے والی ایک اور دوا کورونا وائرس کے لیے مفید

ہماری ویب  |  Jun 25, 2020

پاکستان بھر میں شوگر کے مریض ایک دوا استعمال کرتے ہیں جو انتہائی آسانی سے مل جاتی ہے، یہ دوا سستی بھی ہے۔ اس کا نام گلوکوفیج ہے جبکہ کچھ ممالک میں اسے میٹفورمن بھی کہا جاتا ہے۔

دنیا بھر میں ذیابیطس کا شکار افراد یہ دوا استعمال کر رہے ہیں، لیکن اب امریکہ میں ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ یہ کورونا وائرس کے بدترین اثرات کی روک تھام میں بھی کردار ادا کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹاپا اور ذیابیطس کووڈ 19 سے اموات کا باعث بننے والے 2 بڑے خطرات ہیں۔ دریافت میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کورونا وائرس سے موت کا خطرہ 21 سے 24 فیصد تک ان مریضوں میں کم کیا جاسکتا ہے جو پہلے ہی اس دوا کو ذیابیطس اور بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

محققین کے مطابق لوگوں کو اس دوا کو وائرس کا علاج نہیں سمجھنا چاہیے۔

واضح رہے مذکورہ تحقیق مینیسوٹا یونیورسٹی کی پری پرنٹ تحقیق ہے یعنی یہ تاحال کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More