کیا چرس کے ذریعے کورونا وائرس کا علاج ممکن ہے؟ ماہرین کا دعویٰ

ہماری ویب  |  Jun 23, 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے علاج کے لئے مختلف ادویات اور ویکسین کی تیاری جاری ہے وہیں ایک تحقیق سامنے آئی ہے کہ چرس کے ذریعے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کچھ حد تک ممکن ہے۔

اسرائیل میں میڈیکل کینابس ریسرچ اینڈ اینوویشن سینٹر حیفہ کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ چرس کے استعمال سے کورونا وائرس کی وجہ سے شدید بیمار افرد کی علامات کا علاج ممکن ہے۔

محققین نے ریم بیم اسپتال میں طبی مقاصد کی غرض سے استعمال ہونے والی چرس سے کورونا میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے کی کوشش کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا کے ایسے مریض جن میں جان لیوا حد تک پھیپھڑوں کی سوزش پائی جاتی ہے انہیں چرس استعمال کرائی جا سکتی ہے۔

ابتدائی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شدید بیمار متاثرین کو کسی حد تک چرس کے استعمال سے آرام حاصل ہوتا ہے۔

ڈاکٹر ایگال لوریا ہیون کہتے ہیں کہ اسرائیل میں پہلی مرتبہ لیبارٹری میں تجربات کے دوران کینابس کی مختلف اقسام کے ذریعے کورونا کے علاج میں کسی حد تک مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چرس کے خون کے سفید خلیوں پر ا ثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تحقیق اس بات پر کی جا رہی ہے کہ چرس کی کتنی مقدار سوزش کے عمل پر اثر انداز ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چرس خلیوں کے نیٹ ورک میں رابطہ کاری میں مدد دیتی ہے اور قوت مدافعت کو پیغام پہنچانے میں مددگار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More