کیا کورونا وائرس بہت پہلے سے موجود تھا؟ کئی ماہ پہلے گٹر سے لیے گئے پانی کے تجزیے سے حیران کن انکشاف

ہماری ویب  |  Jun 22, 2020

اٹلی کے سائنسدانوں کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی ہے جس کا نتیجہ انتہائی حیران کن ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اٹلی کے سائنسدانوں نے میلان اور ٹورین شہروں کے گٹروں سے نمونے حاصل کیے اور ان کو ٹیسٹ کیا جس کے نتائج میں یہ انکشاف ہوا کہ ان شہروں میں کورونا وائرس چین سے بھی پہلے موجود تھا۔

رپورٹ کے مطابق تحقیق میں میلان اور ٹورین کے سیوریج کے پانی سے 40 مختلف مقامات سے نمونے حاصل کیے اور ان کے ٹیسٹ کیے۔

حاصل ہونے والے نتائج میں بتایا کہ چین میں کورونا وائرس دسمبر 2019ء میں پھیلا لیکن شمالی اٹلی کے ان شہروں میں یہ وائرس اکتوبر 2019ء میں ہی موجود تھا۔

انسٹیٹیوٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس تحقیق کا تفصیلی ڈیٹا اور نتائج آئندہ ہفتے شائع کیے جائیں گے۔

تاہم مذکورہ تحقیق اٹالین نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More