کورونا وائرس کی ایک اور نئی علامت دریافت کرنے کا انکشاف

ہماری ویب  |  Jun 22, 2020

کورونا وائرس نے پوری دنیا کا نظام درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے، عالمی وبا پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پھیل چکی ہے جبکہ اس وبا سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اب تک کورونا وائرس کی جو علامات سامنے آئی ہیں ان میں تیز بخار، کھانسی، نزلہ، سر درد اور سانس ٹھیک طریقے سے نہ آنا ہے۔

تاہم اب ماہرین کی جانب سے ایک اور علامت سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ آنکھ کی جھلی کی سوزش یا آشوب چشم سے بھی کورونا وائرس ہوسکتا ہے۔

محققین کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ کووڈ 19 کی بنیادی علامت نظام تنفس کا مسئلہ نہیں تھا بلکہ آنکھوں کی بیماری تھی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ 29 سالہ خاتون رائل الیگزینڈرا اسپتال کے آئی انسٹیٹوٹ میں آئی جس میں آشوب چشم کی شدت بہت زیادہ تھی جبکہ نظام تنفس کی بھی معمولی علامت کا سامنا تھا۔

کئی روز علاج کے بعد مریضہ کی حالت میں معمولی بہتری آئی اور یہ معلوم ہوا کہ حال ہی میں وہ ایشیا کے دورے سے واپس آئی ہے، تو کووڈ 19 ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

محققین کے مطابق اس وبا کے آغاز میں تحقیقی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ کووڈ 19 کے 10 سے 15 فیصد کیسز میں آشوب چشم ثانوی علامت تھی۔

واضح رہے یہ تحقیق جریدے کینیڈین جرنل آف Ophthalmology میں شائع ہوئے جس میں آشوب چشم کو کورونا وائرس کی عام علامات کا حصہ قرار دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More