کورونا کے علاج کے لئے ماہرین نے بہت سستا اور معاون علاج دریافت کرلیا؟

ہماری ویب  |  Jun 20, 2020

کورونا وائرس کے خلاف معلوم ہوا ہے کہ اگر کورونا کے مریضوں میں وٹامن ڈی کی کمی ہوئی تو یہ ان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

اس حوالے سے کورونا وائرس کے علاج کے لئے بیلجیئم کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ کووِڈ 19 کی وبا سے نمٹنے کے لئے وٹامن ڈی سپلیمنٹ ایک سستا اور مؤثر طریقہ ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق محققین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے شواہد سامنے لے کر آئے ہیں کہ لوگوں میں سورج کی روشنی سے حاصل ہونے والے غذائی جز کی کمی کورونا وائرس کے خلاف بڑا رسک فیکٹر ثابت ہوسکتی ہے۔

برطانوی طب کے سرکاری ادارے این ایچ ایس (NHS) نے برطانوی شہریوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران روزانہ معمول کے مطابق 10 مائیکرو گرام کی دھوپ کی غذائیت حاصل کریں، تاکہ آپ کی ہڈیاں، پٹھے اور جوڑ مضبوط اور صحت مند رہیں، تاہم ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر یہ بھی کہا ہے کہ اس بات کے کافی کم ثبوت موجود ہیں کہ قوت مدافعت کو بڑھانے والے غذائی اجزا کورونا وائرس کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

اب بیلجیئم کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وٹامن ڈی سپلیمنٹس عالمگیر وبا کے دوران کورونا وائرس کے خطرے کو کم کرنے کے لئے ایک سستی حکمت عملی ہو سکتی ہے، اس سلسلے میں برسلز فری یونیورسٹی کی ٹیم نے دیکھا کہ اسپتالوں میں کورونا وائرس کے زیر علاج ان مریضوں میں رسک پانچ گنا زیادہ تھا جن میں دھوپ والی وٹامن کی کمی تھی۔

واضح رہے کہ انسانی جسم جب سورج کی روشنی (الٹرا وائلٹ بی ریڈی ایشن) کے براہ راست سامنے آتا ہے تو یہ جسم کے اندر وٹامن ڈی پیدا کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More