کورونا وائرس چند افراد کو زیادہ بیمار کیوں کر رہا ہے؟

ہماری ویب  |  Jun 19, 2020

نیا کورونا وائرس چند افراد کو زیادہ جبکہ چند پر معمولی اثر انداز ہوتا ہے، لیکن ایسا ہوتا کیوں ہے؟ اسی حوالے سے ماہرین کی جانب سے تحقیق کی گئی جس کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریضوں کا جینیاتی تجزیہ کیا گیا جس کے بعد یہ معلوم ہوا کہ خون کا گروپ بھی اس بیماری کی شدت بڑھانے میں معاون کردار ادا کرتا ہے۔

تحقیق میں یورپ کے ہزاروں مریضوں کے جینز کا موازنہ کیا گیا جس کے بعد یہ دریافت ہوا کہ بلڈ گروپ اے والے مریضوں میں کووڈ 19 کی شدت سنگین ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جبکہ بلڈ گروپ او کے حامل افراد میں یہ خطرہ کم ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق بلڈ گروپ او والے افراد مخصوص پروٹینز کو شناخت کرنے کے معاملے میں بہتر ہوتے ہیں، جس سے انہیں تحفظ ملتا ہے۔

واضح رہے تحقیق کے نتائج طبی جریدے نیوانگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More