کورونا وائرس سے متعلق ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ عام اور کم خرچ اسٹرائڈ نہ صرف کورونا وائرس کے خلاف بہترین علاج کا ذریعہ ہے بلکہ مریضوں کی زندگیاں بھی اس سے بچ سکتی ہیں۔ متعدد ڈاکٹروں نے اسے ایک اہم پیش رفت بھی قرار دیا ہے۔
بروز منگل اس کے حوصلہ افزاء نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ کووڈ 19 کی بیماری میں مبتلا مریضوں کو تجرباتی طور پر جب ڈیکسا میتھاسون نامی اسٹرائڈ کی خوراک دی گئی تو ان میں اندرونی سوزش (انفلیمیشن) میں واضح کمی آئی اور اموات میں بھی کمی واقع ہوئی۔ اس طرح ایک تہائی مریضوں میں بہتری آنا شروع ہوگئی۔
پروفیسر مارٹن لینڈرے جو اس آزمائشی سروے کے نگراں اور آکسفرڈ یونیورسٹی سے تعلق بھی رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر مارٹن نے بتایا کہ یہ دوا اتنی سستی ہے کہ صرف 63 ڈالر یا آٹھ ہزار روپے اس کی قیمت ہے اور اس سے آٹھ مریضوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ یہ فوری طور پر دستیاب کم خرچ دوا ہے جسے پوری دنیا میں جان بچانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کورونا وبا کے مرض کے خلاف مختلف ادویہ کی آزمائش کے لئے جاری اس منصوبے کو ’بحالی‘ یا ’ریکووری‘ کا نام دیا گیا ہے۔