کورونا وائرس کے حوالے سے متعدد تحقیق سامنے آئی ہیں جبکہ اب حال ہی میں امریکہ کے ماہرین کی جانب سے کورونا کے پھیلاؤ اور اثرات سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں یہ بتایا گیا کہ وہ افراد جن میں 11 بیماریوں میں سے کوئی بیماری پائی گئی تو ان افراد میں کورونا وائرس شدید ہو سکتا ہے یا موت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔
رپورٹ میں ماہرین نے مؤقف اختیار کیا کہ دنیا کی تمام آبادی کورونا کا شکار ہوئی تو ساڑھے تین کروڑ مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی 22 فیصد آبادی کے کورونا وائرس کے شدید مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے جبکہ ہر پانچ میں سے ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے تاہم یہ ضروری نہیں کہ جو لوگ اس مرض میں مبتلا ہوں اُن کی حالت تشویشناک ہو یا تمام کی موت کا خطرہ ہو۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان 11 امراض میں مبتلا افراد کو کورونا کی علامات انتہائی سنگین ہوسکتی ہیں، باقی تمام افراد کو ضروری نہیں ہے کہ علامات بھی ظاہر ہوں۔
وہ 11 بیماریاں مندرجہ ذیل ہیں۔
1)جگر کی بیماری
2)ذیابیطس
3)شدید موٹاپے کا شکار افراد
4)ہیموگلوبن کی خرابی
5)گردوں کی دائمی بیماری
6)مدافعتی نظام میں کمزوری
7)پھیپھڑوں کی دائمی بیماری
8)دمے کی بیماری
9) 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد
10)دل کی بیماری ،بائی پاس یا دو سے زیادہ اٹیک والے، یا جن کی شریانیں بند ہوں۔
11)طویل مدتی نگہداشت کی سہولیات میں رہنے والے افراد
واضح رہے مذکورہ تحقیق لانس گلوبل ہیلتھ کے ماہرین کی جانب سے کی گئی، جس کے نتائج نیویارک ٹائمز میں شائع کیے گئے ہیں۔