کورونا وائرس شوگر کے مریضوں کے لئے زیادہ خطرناک کیوں ہے؟ ماہرین کی نئی تحقیق میں پتہ چل گیا

ہماری ویب  |  Jun 18, 2020

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کورونا وائرس ایک ایسا مرض ہے جو ہر عمر کے افراد کے لئے بے حد خطرناک ہے اور احتیاط ہی اس مرض ایک واحد علاج ہے۔

کورونا وائرس کے پیشِ نظر دنیا بھر کے متعدد ماہرین اپنی تحقیقات میں بتا چکے تھے کہ کورونا ذیابیطس، بلڈپریشر، پھیپھڑوں اور دل کے عارضوں میں مبتلا افراد کے لئے زیادہ مہلک ثابت ہو رہا ہے۔

اب امریکہ اور برازیل کے ماہرین نے ایک مشترکہ تحقیق میں اس کی وجہ بھی تلاش کر لی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف ساﺅپاﺅلو اور یونیورسٹی آف واشنگٹن کے سائنسدانوں نے 700 لوگوں پر تحقیق کی اور اس حوالے سے پتا چلایا ہے کہ ان امراض میں مبتلا مریض کے پھیپھڑوں کی سطح پر صحت مند لوگوں کی نسبت زیادہ ’اے سی ای 2 ری سیپٹرز‘ ہوتے ہیں جس کے باعث کورونا وائرس ان افراد کے لئے زیادہ خطرناک ثابت ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے سی ای 2 ری سیپٹرز کے ذریعے ہی کورونا وائرس خلیوں میں داخل ہوتا اور انہیں نقصان پہنچاتا ہے۔ جس شخص میں یہ ری سیپٹرز زیادہ موجود ہوں کورونا وائرس اس کے خلیوں میں زیادہ آسانی سے داخل ہوتا ہے اور کے خلیوں کی مشینری کو قابو کر کے تباہ کر دیتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اگر ہم ذیابیطس اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں میں اس انزائم کا علاج کر دیں اور اس کی سطح معمول پر لے آئیں تو اس سے ان لوگوں کو بھی کورونا وائرس کا زیادہ شکار ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More