عالمگیر وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سائنسدانوں اور طبی ماہرین کی جانب سے کئی ممکنہ ادویات و ویکسین تیار کی گئیں تاہم کوئی بھی دوا خاص کام نہ دکھا سکی۔
لیکن اب برطانوی ماہرین اور وزارتِ صحت نے کورونا وائرس کے علاج کے لئے وہ دوا تلاش کرلی ہے جس کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ کورونا مریضوں کو موت سے بچا سکتی ہے۔
بین الاقوامی طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس ایسا مرض ہے جو انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد مدافعتی نظام کو مکمل تباہ کر دیتا ہے جس کے باعث نظام تنفس پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق کورونا وائرس پھیپھڑوں کو بھی براہراست نقصان پہنچاتا ہے جس کی وجہ سے مریض کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شعبہ طب کی زبان میں اس کیفیت کو ’کائن اسٹورم‘ بھی کہتے ہیں۔
تاہم اب برطانوی ماہرین کی جانب سے ڈیکسامیتھاسون دوا تیار کی گئی ہے جس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کورونا کے مریضوں کے لئے ایک کارآمد دوا ثابت ہوسکتی ہے۔
مذکورہ دوا ڈیکسامیتھاسون کس طرح کام کرتی ہے؟
برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیکسا میتھاسون ایک ایسی خاص دوا ہے جو انسانی جسم کے مدافعتی نظام سے خارج ہونے والے مضر مادوں کو کنٹرول کرتی ہے اور یہ آنتوں سمیت جسم کے دیگر اندورنی حصوں میں ہونے والی سوزش کو بھی ختم کرتی ہے۔