کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار کیوں دیا جا رہا ہے؟

ہماری ویب  |  Jun 15, 2020

گزشتہ کچھ عرصہ سے کئی تحقیق ایسی سامنے آئیں جس کے بعد فیس ماسک کے استعمال کو کئی ممالک میں لازمی قرار دے دیا گیا، کیوں کہ تحقیق کے نتائج میں یہ واضح تھا کہ فیس ماسک کا استعمال نوول کورونا وائرس کو پھیلنے سے روک سکتا ہے۔

کینیڈا کی میکماسٹر یونیورسٹی کے وبائی امراض کے ماہر ہولگر شیکومان کے مطابق مختلف تحقیق سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ فیس ماسکس کا استعمال زیادہ ہجوم اور طبی مراکز میں بہت زیادہ تحفظ فراہم کرسکتا ہے، لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے ہمارا یقین بہت زیادہ ٹھوس نہیں، یعنی محققین نتائج پر بہت زیادہ پراعتماد نہیں ہیں۔

میکماسٹر کے ایک محقق کا کہنا تھا کہ فیس ماسک کا استعمال اس وقت زیادہ موثر آتا ہے جب ان کے ساتھ ہاتھوں کی صفائی اور سماجی دوری کا بھی خیال رکھا جائے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز سے 172 تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ جریدے جرنل لانسیٹ میں شائع ہوا جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ فیس ماسک کو پہننا کورونا وائرس کا شکار ہونے سے کافی حد تک بچاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More