ابا نے دادا کے انتقال کے فوراً بعد ماں کو طلاق دے دی اور دوسری شادی کرلی، اس کے بعد ہم نے امی کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھا علی عباس اپنے والد کی دوسری شادی کا بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Jun 12, 2020

اداکار علی عباس ڈرامہ انڈسٹری میں ایک بڑا نام ہے اور کئی مشہور ڈراموں میں جاندار اداکاری کرکے اپنی محنت کو عوام کے سامنے تسلیم کروایا۔ ایک انٹرویو میں علی عباس سے ان کی والدہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے بڑی سنجیدگی سے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ:

" ابا نے دادا کی موت کے فوراً بعد اماں کو طلاق دے دی اور دوسری شادی کرلی اس کے بعد ہم نے امی کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھا"

اس وقت میری عمر 12 سے 13 سال کے درمیان تھی، بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہونے کی وجہ سے مجھ پر زیادہ ذمہ داری بڑھ گئی تھی، ایک طرف اپنی بہنوں کو سنبھالا اور دوسری طرف ابو کے ساتھ قدم ملا کر چلا۔

دادا کے ساتھ میری دوستی گہری تھی، ان کے جانے سے مجھے انتہائی دکھ ہوا مگر والد کی دوسری شادی کو میں سمجھ نہ سکا، میرے اندر غصے کی شدت بھی بڑھ گئی تھی لیکن اس دوران میرے والد نے گھر کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔

میری دوسری والدہ نے ہمیں پیار، محبت سے پالا اور آج ہم اپنے والدین کے سامنے سر جھکا کر ادب سے ان کا احترام کرتے ہیں جیسے کہ والد نے دادا اور دادی کے ساتھ اپنا رویہ رکھا۔

مذید دیکھیں اس وڈیو میں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More