کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس ناقابل بھروسہ قرار، امریکی سائنسدانوں نے خوفناک انکشاف کردیا

ہماری ویب  |  Jun 12, 2020

کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس کے حوالے سے پہلے ہی شک کا اظہار کیا جا رہا تھا اور اب جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بھی ان شکوک پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں کی جانب سے ہونے والی نئی تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ابتدائی مرحلے میں اگر کورونا کے مریضوں کے ٹیسٹ کئے جائیں تو ان کے نتائج منفی آنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے حالانکہ اس وقت ان کے جسم میں وائرس موجود ہوتا ہے اور کچھ علامات بھی ظاہر ہو رہی ہوتی ہیں۔

ان تحقیقات میں ماہرین نے 1 ہزار 330 ایسے مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جن کے ٹیسٹ ایک مرتبہ منفی آئے اور کچھ دن بعد مثبت آ گئے۔ جب ان کے ٹیسٹ منفی آئے اس وقت بھی ان میں سے اکثر میں کورونا کی چند علامات موجود تھیں۔

جرنل اینلز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیقی رپورٹ میں تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ لورین کسیرکا نے ڈاکٹروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے لوگوں کو کورونا وائرس کا مریض سمجھ کر ان کا علاج کریں جن میں کچھ علامات ظاہر ہو رہی ہوں، خواہ ان کے ٹیسٹ منفی آرہے ہوں، چند دن بعد ایسے ہی لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کا امکان ہوتا ہے، کیونکہ وائرش لاحق ہونے کے ابتدائی دنوں میں ٹیسٹ منفی آنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ نول کووڈ-19 وائرس نے پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں لاکھوں افراد اس سے متاثر ہیں، سائنسدان اس وائرس کی ویکسین بنانے میں کوشاں ہیں لیکن اب تک کامیاب نہیں ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More