کورونا وائرس کا شکار ہونے والی ندا یاسر ڈرامہ انڈسٹری میں کب واپس آرہی ہیں؟ جانیں

ہماری ویب  |  Jun 11, 2020

مشہور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر ایک عرصے سے پروگرامز کی میزبانی کر رہی ہیں اور لوگوں کے دلوں میں اپنی منفرد جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔

گذشتہ ماہ ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے مگر اب ان کی طبیعت نارمل ہے۔

ندا یاسر ہوسٹنگ سے پہلے اداکاری کرتی تھیں ان کا سب سے مشہور ڈرامہ " نادانیاں" تھا۔

انھوں نے بچوں اور گھر کی ذمہ داریوں کی وجہ سے شوبز کو خیرآباد کہہ کر میزبانی کی دنیا میں قدم رکھا اور خوب کامیاب بھی ہوئیں۔

آج کل ندا کے حوالے سے یہ چرچا سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے کہ ندا یاسر دوبارہ ڈرامہ انڈسٹری میں کہ واپس آرہی ہیں۔

اس حوالے سے ایک انٹرویو پروگرام میں ندا کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے بچوں کی خاطر اداکاری سے پردہ کیا تھا اور اب ان کے بچے جوانی کے اس دور میں پہنچ گئے ہیں جہاں انھیں بحیثیتِ ماں کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

لہٰذا فی الحال وہ اداکاری کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھنے کا نہیں سوچ سکتی ہیں۔

ان کے مطابق وہ لوگوں کی منفی رائے اور تلخ جملوں سے دل برداشتہ ہوجاتی ہیں لیکن یہ کام کا حصہ ہے اور ہر شخص کو رائے دینا کا برابر پورا حق ہے۔

مذید جانیں اس وڈیو میں:

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More