گنج پن کا شکار افراد پر کورونا کا وار۔۔۔ نئی تحقیق سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Jun 11, 2020

سائنسدانوں کی اس حوالے سے نئی تحقیق سامنے آئی ہے، جس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ گنج پن کے شکار افراد کو کورونا زیادہ جلدی ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحقیق امریکی ڈاکٹر فرینک گیبرن کی موت کے بعد سامنے آئی جو گنج پن کا شکار تھے اور کورونا وائرس کی مہلک ترین وبا میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوئے تھے۔ ماہرین نے اس تحقیق کو ڈاکٹر فرینک گیبرن کے نام سے منسوب کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ مردوں میں اینڈروجین نامی ہارمون پائے جاتے ہیں جو گنج پن کی وجہ بنتے ہیں اور یہی ہارمونز کورونا وائرس کو خلیوں پر حملے میں مدد دیتے ہیں۔

سائنسدانوں کی رائے ہے کہ مردوں میں گنج پن کا سبب بنے والے ہارمونز کی وجہ سے ہی کرونا وائرس سے مردوں کی ہلاکت کی شرح زیادہ ہے۔

ایسی کئی تحقیق پہلے ہی مختلف سائنسی جریدوں میں گردش کررہی ہیں جس میں گنج پن کے شکار مردوں کے کووڈ 19 سے زیادہ متاثر ہونے خطرات سے متعلق بتایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More