کورونا وائرس نے دنیا کے کئی ممالک میں تباہی مچا رکھی ہے جبکہ ہر نئے دن کوئی نا کوئی تحقیق سامنے آرہی ہے تاہم اب سندھ میں بچوں میں دل کے امراض پر تحقیق کی گئی جس کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ماہر امراض قلب ڈاکٹر شازیہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے سبب 5 بچوں کی دل کی شریانیں متاثر ہوئی ہیں۔
ڈاکٹر شازیہ کے مطابق برطانیہ اور امریکہ میں 2 مہینے میں 10 ایسے بچے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ 15 میں سے 5 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ بچوں کی عمریں 10 ماہ سے 16 سال کے درمیان ہیں۔