ہماری ویب | Jun 08, 2020
عالمی وبا کورونا وائرس سے نجات ملی نہ تھی کہ اب ہیپاٹائٹس کا خطرہ بھی بڑھنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق معروف ادارے گیلپ پاکستان کی سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وائرل ہیپاٹائٹس پاکستان میں تیزی سے پھیل ریا ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 64 لاکھ افراد نے ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ کروایا جس میں سے 26 لاکھ یعنی 41 فیصد افراد میں ہیپاٹائٹس بی اور سی مثبت آیا۔
سروے میں بتایا گیا ہے کہ 88 فیصد افراد اِس بیماری سے بچاؤ کے لئے کسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کررہے جبکہ صرف 8 فیصد اس بیماری سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More