کورونا وائرس: روبینہ اشرف کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

ہماری ویب  |  Jun 08, 2020

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ روبینہ اشرف کورونا وائرس کے باعث طبعیت بگڑنے پر ہسپتال منتقل ہو گئیں، اداکارہ روبینہ اشرف میں گذشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

اداکارہ روبینہ اشرف سے متعلق میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ روبینہ اشرف کی طبعیت بگڑنے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

لیکن دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے رکن عامر لیاقت حسین ٹوئٹر میں الگ الگ پیغامات میں ان افواہوں کی تردید کی۔

عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ روبینہ اشرف گھر پر رو بصحت ہیں ان کی آئی سی یو میں منتقل کئے جانے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، روبینہ اشرف کے شوہر طارق بھائی نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی بھی اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔

اس کے علاوہ شوبز سے تعلق رکھنے والے مختلف اداکاروں نے بھی روبینہ اشرف کی صحتیابی کے لئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More