سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کے چرچے ہیں جو اداکارہ اقراء عزیز کی ہم شکل ہے۔ یہ ایک لبنانی لڑکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقراء عزیز کی بہن سدرہ عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نور کی ویڈیو شئیر کی اور شدید حیرت کا اظہار کیا۔
سدرہ عزیز نے لکھا کہ 'ایک منٹ کو تو مجھے لگا شاید یہ اقراء ہی ہے لیکن نہیں، یہ ایک اور خوبصورت انسان ہے'۔
سدرہ عزیز کی ٹوئٹ کو لبنانی لڑکی نور نے ری ٹوئٹ کیا اور اقراء عزیز سے موازنے پر شکریہ ادا کیا۔
نور نے لکھا کہ 'میں نے اقراء عزیز کو گوگل پر دیکھا، وہ بہت خوبصورت ہیں'۔
نور نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ 'میرا منگیتر بھی اقراءکی تصاویر دیکھنے کے بعد شدید حیران ہے اور سوچ رہا ہے کہ شاید میں دو زندگیاں گزار رہی ہوں۔ وہ ابھی تک صدمے میں ہے'۔