امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کس طرح ہوئی تھی؟ امیتابھ بچن نے راز کی بات بتا دی

ہماری ویب  |  Jun 03, 2020

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک یادگار تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق راز کی بات بتادی۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ امیتابھ بچن نے لکھا کہ آج میری اور جیا بچن کی شادی کو 47 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

انسٹاگرام پوسٹ پر انہوں نے اپنی مشہور فلم زنجیر کے حوالے سے لکھا کہ میری فلم زنجیر کی کامیابی کے بعد میں اور میرے دوستوں نے لندن جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ بات جب میرے والد کو معلوم ہوئی کہ میں لندن جارہا ہوں تو اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ تمہارے ساتھ کون جارہا ہے؟

اُنہوں نے لکھا کہ میں نے اپنے والد کو جیا کے بارے میں بتایا تو میرے والد نے مجھ سے کہا کہ لندن جانے سے پہلے جیا سے شادی کرو۔

بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے لکھا کہ میرے والد نے کہا کہ اگر تم لندن جانے سے پہلے جیا سے شادی نہیں کرو گے تو میں تمہیں لندن نہیں جانے دوں گا۔

اداکار نے لکھا کہ والد کے کہنے پر میں جیا سے شادی کرنے کے لئے راضی ہوگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More