شہروز اور صدف پہلے ہی شادی کر چکے ہیں؟ سوشل میڈیا پر صارف نے بڑا دعویٰ کردیا

ہماری ویب  |  Jun 01, 2020

حال ہی میں اداکار شہروز سبزواری سپر ماڈل صدف کنول کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ جوڑے نے سوشل میڈیا پر باقاعدہ طور پر اعلان کیا اور عوام کی جانب سے بھرپور رد عمل بھی سامنے آیا۔

شہروز سبزواری اور صدف کنول کی شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوتے ہی لوگوں کے درمیان اس موضوع پر گفتگو ہونے لگی۔

ایک طرف نئے جوڑے کی شادی کے چرچے جاری ہیں تو دوسری جانب ایک سوشل میڈیا صارف نے ان دونوں کی شادی کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا ہے۔

صارف نے بتایا کہ صدف کنول نے اپنے آفیشل اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر بھی یہی تصاویر پوسٹ کیں تھیں جس سے معلوم ہوا کہ یہ تصاویر ایک ماہ قبل لی گئیں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More