اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خواتین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے

ہماری ویب  |  May 30, 2020

اداکارہ و ماڈل عظمیٰ خان پر تشدد کرنے والی ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جمعہ کے روز ان 3 خواتین کے اریسٹ وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں جنہوں نے اداکارہ کے گھر میں گھس کر ان پر اور ان کی بہن پر تشدد کیا۔

رواں ہفتے کے آغاز میں کچھ ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں ملک ریاض کی بیٹیاں اداکارہ عظمیٰ خان کو بری طرح پیٹ رہی تھیں۔

ویڈیو کلپس منظرِ عام پر آنے کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ عظمیٰ خان نے پیسے لے کر صلح کر لی ہے اور وہ ملک سے باہر شفٹ ہو رہی ہیں جس پر اداکارہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی اور انہوں نے ساری افواہوں کی تردید کردی۔


ویڈیو میں عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ آئی جی صاحب سے درخواست ہے کہ وہ مجھ سے ملیں کیونکہ پولیس افسران مجھ سے تعاون نہیں کر رہے اور مجھ پر صلح کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More