اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل نے فیملی کے ہمراہ اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر شئیر کردی

ہماری ویب  |  May 29, 2020

پاکستانی اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل گذشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھے اور سوشل میڈیا پر فیملی کے ہمراہ تصاویریں شئیر کردیں۔

شادی کی تقریب نہایت سادگی کے ساتھ گھر میں ہی منعقد کی گئی۔ جس میں گھر والوں اور چند قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔ دونوں فنکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اپنے مداحوں شادی کی خوشخبری کے بارے میں بتایا۔

جبکہ اداکار دانیال نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ’میری اہلیہ فریال محمود کی پوری فیملی لندن میں رہتی ہے اور ان سب عزیزواقارب نےانٹرنیٹ کے ذریعے شادی کی تقریب میں شرکت فرمائی۔

دانیال راحیل کا مذید کہنا تھا کہ میں اور فریال دو برس قبل ملے تھے، اس ملاقات کے بعد اب ہماری دوستی ازدواجی تعلقات میں بدل گئی۔ ہم دونوں نے اپنی مرضی سے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔









مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More