عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ کردیا جس کے بعد ان کے وکیل کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔۔۔

ہماری ویب  |  May 28, 2020

اداکارہ عظمیٰ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے وکیل حسان خان نیازی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عظمیٰ خان نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان پر ہونے والے حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کی بجائے ان کے وکیل حسان نیازی کو ایس پی بلال فرقان نے حراست میں لے لیا اور ساتھ ہی ان کا موبائل فون بھی چھین لیا۔

عظمیٰ خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔ اب ان الزامات کی کوئی گنجائش نہیں۔ براہ مہربانی قانون کو اپنا کام کرنے دیں۔

ایک طرف اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ لاہور کے علاقے ڈیفنس کے تھانے میں درج کیا تھا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ آمنہ ملک، اور ملک ریاض کی بیٹیاں پشمینہ ملک اور عنبر ملک‘ چاند رات کو کچھ لوگوں کے ہمراہ ان کے گھر کا اندرونی دروازہ توڑ کر داخل ہوئیں اور ان پر ان کی بہن پر اسلحہ تانا۔

دوسری جانب اس معاملے پر ملک ریاض حسین کا بھی ایک ٹوئٹر پیغام سامنے آیا جس میں انہوں نے اس سارے واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ وائرل ویڈیو سے متعلق جو بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے میں اسے مسترد کرتا ہوں۔

ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک ایسے واقعے، جس میں میں ملوث نہیں ہوں اس کے لئے مجھے بدنام کرنے کی اس حرکت پر میں حیرت زدہ ہوں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزمان نے اداکارہ عظمیٰ اور ان کی بہن پر تشدد کیا، گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی، جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More