ہاتھوں کی کن انگلیوں کی لمبائی سے کورونا وائرس کی شدت معلوم ہوسکتی ہے، ماہرین نے بتا دیا

ہماری ویب  |  May 28, 2020

کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کووڈ انیس کے وار تاحال جاری ہیں، تاہم اس وائرس سے متعلق مختلف تحقیق سامنے آرہی ہیں۔

کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاط کے حوالے سے متعدد ماہرین آگاہ کررہے ہیں تو دوسری جانب تحقیقی مطالعے سے معلوم ہوا کہ کووڈ انیس اور انسانی انگلیوں کی لمبائی کے مابین تعلق ظاہر ہوا ہے۔

حال ہی میں برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی جس سے معلوم ہوا کہ مردوں کے ہاتھ میں تیسری انگلی یا رنگ فنگر کی لمبائی بھی کووڈ 19 کی شدت پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔

جریدے ارلی ہیومین ڈویلپمنٹ میں شائع کی گئی تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ اس کی ممکنہ وجہ ٹسٹوسیٹرون کی سطح ہوسکتی ہے۔

سوانسیا یونیورسٹی کی اس تحقیق کے مطابق مردوں کے ہاتھ کی تیسری انگلی اگر شہادت کی انگلی(اِنڈیکس فنگر) سے لمبی ہو تو ان میں کووڈ 19 سنگین خطرات نہیں ہوتے۔

تحقیقی ٹیم میں شامل پروفیسر جان میننگ کا اس مطالعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ نتیجہ ڈیجٹ ریشو کے ذریعے نکالا گیا جو ماں کے پیٹ میں ٹسٹوسیٹرون کی جانچ پڑتال کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے یہ خدشہ ظاہر ہوتا ہے کہ ٹسٹوسیٹرون مدافعتی نظام پر منفی انداز سے اثرانداز ہوتا ہے مگر کئی بار بہت زیادہ مضبوط ردعمل بھی جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More