اب کیا دوسرے فیصلہ کریں گے کہ ہمیں اپنی زندگی کیسے گزارنی ہے؟ اداکارہ عائزہ خان

ہماری ویب  |  May 28, 2020

پاکستان کو متعدد سپر ہٹ ڈرامے دینے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے مختلف فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر اپنا پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عائزہ خان نے ٹوئٹ کیا سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کو کیوں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے؟

اداکارہ نے سوال کیا کہ کیا اب ہم دوسروں کو فیصلہ کرنے دیں کہ ہمیں اپنی زندگی کس طرح سے گُزارنی ہے اور ہمیں اپنی زندگی میں کیا کیا کرنا چاہیے؟


عائزہ خان نے مزید تحریر کیا کہ آپ کے تنقید بھرے تبصروں سے ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے جو ہمیں اندرونی طور پر توڑ دیتے ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان نے ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کی ہمت بڑھاتے ہوئے کہا انشااللّہ ہم سب مل کر اِس آزمائشی دور سے گُزر جائیں گے، بس ہم سب کو پُرسکون اور مثبت رہنے کی ضرورت ہے۔


عائزہ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ہم اپنے اردگرد موجود لاکھوں لوگوں کو اپنے کام سے تفریح فراہم کرتے ہیں۔ ہم اپنے مداحوں کو خوش کرنے کے لیے اور اُن کی منفی سوچ کو ختم کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق کام کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More